انٹرٹینمنٹ

فلم ’باغی 4‘ سے سنجے دت کا خونخوار لک ریلیز

ایک لڑکی کی لاش پکڑے کرسی پر بیٹھ کر خون میں لت پت سنجے دت چیخ رہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت کی آنے والی فلم ‘باغی 4’ سے ان کا خونخوار لک جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

ایکشن تھرلر باغی فرنچائز کی اگلی فلم باغی 4 کا اعلان چند روز قبل کیا گیا تھا۔ ٹائیگر شراف نے باغی فرنچائز کی فلم باغی، باغی 2 اور باغی 3 میں کام کیا ہے۔

اب ٹائیگر فلم باغی 4 میں نظر آئیں گے۔ سنجے دت باغی 4 میں انٹری کر چکے ہیں۔ اس فلم سے سنجے دت کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹائیگر شراف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باغی 4 کے ولن سے پردہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے سنجے دت کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سنجے دت خونخوار لک میں نظر آ رہے ہیں۔

ایک لڑکی کی لاش پکڑے کرسی پر بیٹھ کر خون میں لت پت سنجے دت چیخ رہے ہیں۔

پوسٹر کے اوپر لکھا ہے کہ ’’ہر عاشق کھلنائک ہوتا ہے‘‘۔

پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور اے۔ ہرشا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باغی 4، پانچ ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔