دہلی

Sanjay Raut Lashkar-e-Taiba language: سنجے راوت لشکرطیبہ کی زبان بول رہے ہیں: شاہنواز حسین

سینئر پی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے 26/11 حملوں کے ملزم تہور رانا کی تحویل پر متنازعہ تبصرہ کرنے پر شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو آج نشانہ تنقید بنایا اور سوال کیا کہ آیا وہ لشکرطیبہ کی زبان بول رہے ہیں۔

Sanjay Raut Lashkar-e-Taiba language: نئی دہلی (آئی اے این ایس) سینئر پی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے 26/11 حملوں کے ملزم تہور رانا کی تحویل پر متنازعہ تبصرہ کرنے پر شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو آج نشانہ تنقید بنایا اور سوال کیا کہ آیا وہ لشکرطیبہ کی زبان بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے راوت نے بی جے پی پر رانا کی تحویل کو تہوار میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں شاہنواز حسین نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ حسین نے راوت کی وفاداری اور عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا تبصرہ کسی سچے ’ممبئی کر‘ کے جذبات کی نہیں بلکہ لشکرطیبہ کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈریس کوڈ پہنے بغیر حاضر عدالت وکیل کو6ماہ کی قید

حسین نے کہا کہ سنجے راوت کس قسم کی زبان بول رہے ہیں۔ کیا وہ ہندوستانی فوج کی زبان بول رہے ہیں یا پھر لشکرطیبہ کی فوج کی۔ انہوں نے کہا کہ لشکرطیبہ دردو کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانیوں اور دہشت گردوں کو تکلیف ہورہی ہے لیکن سنجے راوت کو کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ انہوں نے ممبئی دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں زائد از 107جانیں گئی تھیں۔

سنجے راوت کے بیانات سے شہیدوں کو توہین ہوئی ہے۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ ممبئی میں 26 نومبر 2008ء کو حملہ ہوا تھا۔ ہمارے کئی لوگ شہید ہوئے تھے۔ سنجے راوت ان کی شہادت کی توہین کررہے ہیں۔ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں، یہ دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ ہے۔ تہور رانا کو امریکہ سے ہندوستان واپس لانا دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہور رانا کو گھسیٹ کر امریکہ سے لایا گیا۔ جو لوگ دہشت گردی کے مخالف ہیں وہ جشن منارہے ہیں لیکن سنجے راوت سوگ منارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہار الیکشن کے لئے یہ کام کیا گیا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ بہار بھی تو ہندوستان کا حصہ ہے۔

اگر رانا کو سزا ہوتی ہے تو سارا ملک یہ محسوس کرے گا کہ (اس معاملہ میں) انصاف کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کانگریس قائد کنہیا کمار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کے بعض قائدین ایسے ہی جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ تہو ررانا ایک دہشت گرد ہے، وہ 26/11 ممبئی حملہ کا سازشی تھا۔ اب اسے یہاں لایا گیا ہے۔ پاکستان کے کئی راز دنیا پر آشکار ہوں گے۔ اس کے باوجود کانگریس کو تکلیف ہورہی ہے۔ یہ امرانتہائی بدبختانہ ہے۔