انٹرٹینمنٹ

فلمی اداکاروں پر منشیات کے استعمال کا الزام

انہوں نے کہا کہ سلمان خان ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں۔ میں عامر خاں کے تعلق سے نہیں جانتا۔شارخ خان کا لڑکا ڈرگس کی سرگرمیوں میں پکڑا گیا تھا اور جیل کی سزا دی گئی۔

مرادآباد: یوگا گرو بابا صاحب رام دیو نے الزام عائد کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

رام دیو کے بیانات کے ویڈیو کلپس اب سوشیل میڈیا پر وائرل ہوتے جارہے ہیں۔یوگا گرو رام دیو نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار مراد آباد میں آج منعقدہ آریہ ویر اور ویرنگانہ کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں۔ میں عامر خاں کے تعلق سے نہیں جانتا۔شارخ خان کا لڑکا ڈرگس کی سرگرمیوں میں پکڑا گیا تھا اور جیل کی سزا دی گئی۔

جہاں تک خاتون اداکاروں کا تعلق ہے ان کے تعلق سے خدا ہی جانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلمی صنعت میں ڈرگس کا استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ سیاسی میدان میں بھی ڈرگس کا استعمال کیا جاتاہے۔

انتخابات کے دوران شراب تقسیم کی جاتی ہے۔ ہم کو چاہئے کہ ہندوستان سے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے متحدہ جد وجہد کریں تاکہ ملک کو منشیات سے پاک بنانے کی راہ ہموار ہو۔اس مقصد کیلئے ہم ایک تحریک شروع کریں گے۔