مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: 11 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے ایک وفد کا دورہ

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ایک ماہ کے دوران انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 11 ہزار 60 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور ملک سے بے دخلی کی سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا شہریوں سے کہنا ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی کسی بھی طرح مدد نہ کریں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی اطلاع محکمے کو دی جائے۔

a3w
a3w