مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: شادی کرنے والے شہریوں کیلئے خوشخبری

رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے‘۔ ’تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔

ریاض: سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی، شادی کے قرض کی رقم کو بڑھا کر 72 ہزار ریال تک کردیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرض کی مد میں لی گئی رقم کی ادائیگی چار برس کی آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

رپورٹس کے مطابق سماجی ترقیاتی بینک نے شادی قرض کے حوالے سے بتایا کہ بیمہ پالیسی کی شرائط کے مطابق انتقال کی صورت میں لیا گیا قرض معاف کردیا جائے گا۔

قرض کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی عمر 18 برس سے کم اور 70 سے زیادہ نہ ہو جبکہ ماہانہ آمدنی 14500 ریال سے زیادہ ہونے پر قرض نہیں دیا جائے گا۔یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قرض پہلی شادی پر ہی دیا جائے گا، جبکہ بیوی کے فوت ہونے کی صورت میں دوسری شادی کیلیے بھی قرض لیا جاسکتا ہے۔قرض کے لیے دی گئی درخواست کے ساتھ نکاح نامہ کی تصدیق عدالت سے ہوگی، شادی کو دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کی صورت میں قرض کا اہل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ کی مدت ختم ہونے پر فوری طور پر تجدید کروانی چاہئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے‘۔ ’تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔

محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ ’پہلی مرتبہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر 500 ریال اور دوسری مرتبہ تاخیر پر جرمانے کی رقم بڑھا کر ایک ہزار ریال کردی جاتی ہے‘۔