دہلی

بس مارشل مسئلہ، بی جے پی قائدین کو چیف منسٹر دہلی آتشی کی وارننگ (ویڈیو)

چیف منسٹر دہلی آتشی نے اتوار کے دن بی جے پی قائدین کو خبردار کیا کہ وہ بس مارشلس کی بازماموری پر گندی سیاست نہ کریں۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) چیف منسٹر دہلی آتشی نے اتوار کے دن بی جے پی قائدین کو خبردار کیا کہ وہ بس مارشلس کی بازماموری پر گندی سیاست نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوکری سے نکالے گئے سیول ڈیفنس والینٹرس اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کی وجہ بھگوا جماعت ہے، برسراقتدار عام آدمی پارٹی یا کنوینر اروند کجریوال نہیں ہیں۔ چیف منسٹر نے بی جے پی کو للکارا کہ وہ اپنے عہدیداروں پر ان کی حکومت کی تجویز منظور کر لینے کو کہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اس ہفتہ راج نواس کو تجویز بھیج سکتی ہے اور تمام 10ہزار سیول ڈیفنس والینٹرس فوری مستقل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے غریب کنبوں کے 10 ہزار بس مارشلس کو نوکری دینے کا کریڈٹ کجریوال کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بس مارشلس دہلی میں عورتوں اور بچوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے تھے۔

چیف منسٹر آتشی نے کہا کہ ان لوگوں کی خدمات بی جے پی کے زیرکنٹرول عہدیداروں کی وجہ سے درہم برہم ہوئی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بی جے پی کے عہدیداروں نے اپریل 2023ء میں بس مارشلس کی تنخواہیں روک دی تھیں۔ یہ لوگ انہیں نوکری سے نکالنے فائلوں پر مسلسل منفی نوٹ لکھتے رہے۔

آتشی نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی حکومت کی کوششوں سے بس مارشلس کی تنخواہیں جاری ہوئیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت کا رپورٹ کارڈ جاری کرنا چاہا اور کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 2 سال میں 10ہزار سے زائد صفائی کرمچاریوں کو مستقل کیا۔