سعودی عرب نے 5 افراد کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کردیا
سرکاری گزٹ ام القری میں جمعے کو دو شاہی فرامین اور تین وزارتی فیصلے شائع ہوئے جن کے ذریعے چار افراد کو سعودی شہریت ملنے کی خوشخبری سنائی گئی۔
ریاض: سعودی محکمہ احوال مدنیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 4 افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے جبکہ قانون شہریت کے مطابق اصلاح حال کے بعد ایک اور شخص کو شہریت دے دی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری گزٹ ام القری میں جمعے کو دو شاہی فرامین اور تین وزارتی فیصلے شائع ہوئے جن کے ذریعے چار افراد کو سعودی شہریت ملنے کی خوشخبری سنائی گئی۔
احوال مدنیہ حائل ریجن کے مطابق شیما حمد خلیفہ البقعانی العقیدی اورمریم حمد خلیفہ البقعانی العقیدی کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا، پانچویں شخص کی شہریت کا فیصلہ اصلاح حال کے تحت متعلقہ قانون کے مطابق کیا گیا۔
عامر بن ہلال دعاس الخماعلہ کو القریات کمشنری میں سعودی شہریت وزارت داخلہ کی قرارداد پر دی گئی جبکہ نجران ریجن میں فاطمہ مصلح علی الجود کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
جازان ریجن میں احوال مدنیہ کے مطابق احمد عیسی حمود احمد کا معاملہ سعودی قانون شہریت دفعہ 8 کے مطابق طے کیا گیا ہے