جرائم و حادثات

اپارٹمنٹ والوں کو ہراساں کرنے پر ایک ماہ جیل کی سزا

چھتری ناکہ راجنا بولی کے ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کو پریشان کرنے کے الزام میں نقلی پولیس کو ایک ماہ کی جیل کی سزا کا فیصلہ عدالت نے دے دیا۔

حیدرآباد: چھتری ناکہ راجنا بولی کے ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کو پریشان کرنے کے الزام میں نقلی پولیس کو ایک ماہ کی جیل کی سزا کا فیصلہ عدالت نے دے دیا۔

متعلقہ خبریں
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام

پولیس کے بموجب راجناباؤلی لکشمی نگر چھتری ناکہ کے ایس ناگیندر کمار نائیڈو نے چھٹری ناکہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ راجنا باولی جے پی نگر کے اپارٹمنٹ میں فلاٹ 3 سال پہلے لیا تھا اور اپارٹمنٹ کے احاطہ میں شراب پینا، دوستوں کو لے کر ہنگامہ کرنا، شرپسندی کرنا۔

گزشتہ 5 دن پہلے بھی سکنڈ فلور کے فلاٹ والوں سے گالی گلوج کی اور انھیں ڈرایا دھمکایا کہ میرا دوست پولیس میں ہے۔

بنا بیاچ کا پولیس یونیفارم میں ملبوس ہوکر اپارٹمنٹ کے لوگوں کو ڈرایا جارہا تھا۔

جی راما کرشنا گوڑ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

سب انسپکٹران ایم مجرام اور ایم راجو نے کورٹ آفیسرایم شیوا ریڈی کی مدد سے چارج شیٹ عدالت میں داخل کی تھی۔ آج شریمتی رادھیکا جیسوال میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے ملزم جی راما کرشنا گوڑ کو ایک ماہ کی سزا کا حکم دیا۔

a3w
a3w