مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: گھر میں خوفناک آتشزدگی، 6 بچوں سمیت باپ جاں بحق

کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں میں ایک باپ اور اس کے چھ بچے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جو گھر میں اچانک لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگئے، گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ریاض‌: سعودی عرب میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور اس کے 6 بچے شامل ہیں، بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ سعودی عرب کے الجوف علاقے میں القریات گورنری کے محلے تسیلات میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں میں ایک باپ اور اس کے چھ بچے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جو گھر میں اچانک لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگئے، گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

خبر کے مطابق القریات میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے آپریشن روم کو صبح چار بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، اندوہناک واقعے میں تین بچوں نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ شدید جھلسنے اور دم گھٹنے سے زخمی ہونے والے باپ اور تین بچے القریات جنرل اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے، اسپتال میں ماں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔