تلنگانہ

تلنگانہ: کاکتیہ میگاگارمنٹ انڈسٹری کیلئے اراضی سے محروم کسانوں میں اندرامامکانات کی تقسیم

وزیراعلی ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ضلع ورنگل کے گیسوکونڈہ منڈل میں میگا ٹیکسٹائل پارک کے متاثرین کیلئے اندرما مکانات کی تعمیر کے لیے راضی فراہم کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کاکتیہ میگا گارمنٹ انڈسٹری کے قیام کے سلسلہ میں اراضی سے بے گھر کسانوں کا خواب پورا ہونے جارہا ہے، جہاں حکام اس مہینے کی 19 تاریخ کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں متاثرین میں اندراما مکانات کی تقسیم کے انتظامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

وزیراعلی ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ضلع ورنگل کے گیسوکونڈہ منڈل میں میگا ٹیکسٹائل پارک کے متاثرین کیلئے اندرما مکانات کی تعمیر کے لیے راضی فراہم کی جائے گی۔

اراضی سے محروم ہونے والے 869 کسانوں نے اس پر مسرت کااظہار کیا۔ کسانوں نے یاد دلایا کہ پچھلی بی آر ایس حکومت نے ہر کسان کے لیے 100 گز مکان کی اراضی کے ساتھ تمام سہولیات کے ساتھ ایک ماڈل سٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

کسانوں کا الزام ہے کہ یہ وعدہ پورانہیں کیاگیا۔