ایشیاء

سعودی عرب دو لاکھ سری لنکن شہریوں کو روزگار دے گا

واضح رہے کہ سری لنکا کے باشندوں کی طرف سے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقم سری لنکا کے لیے غیر ملکی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

کولمبو: سری لنکا کے محنت و غیر ملکی روزگار کے وزیر مانوشا نانایاکارا نے منگل کو کہا کہ سعودی عرب اس سال سری لنکا کے دو لاکھ کارکنوں کو روزگار فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

مسٹر نانایاکارا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سعودی عرب نے 2022 میں 54000 سری لنکن باشندوں کو روزگار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے باشندوں کی طرف سے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقم سری لنکا کے لیے غیر ملکی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

بیرون ملک مقیم سری لنکا کے کارکنوں نے 2022 میں تقریباً 3.8 ملین ڈالر سری لنکا بھیجے تھے۔ یہ اطلاع سنٹرل بینک آف سری لنکا کے ڈیٹا سے حاصل کی گئی ہیں۔