تلنگانہ
ایس سی درجہ بندی، سپریم کورٹ کا فیصلہ۔وزیراعلی تلنگانہ کااظہارتشکر
ایس سی درجہ بندی پر سپریم کورٹ کی دستوری بنچ کے فیصلے پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: ایس سی درجہ بندی پر سپریم کورٹ کی دستوری بنچ کے فیصلے پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اظہار تشکر کیا۔
اسمبلی میں اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی محنت ایس سی ذیلی ذاتوں کے درجہ بندی کے لیے کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اس موضوع پر تحریک التوا پیش کرنے پر ان کے ارکان اسمبلی سے معطل کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا اور وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے ایڈوکیٹ جنرل کو سپریم کورٹ بھیجا تھا اور درجہ بندی پر سپریم کورٹ کے قانونی ماہرین کے سامنے دلائل پیش کیے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تلنگانہ حکومت اے بی سی ڈی درجہ بندی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔