جرائم و حادثات

اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔4افراد ہلاک

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افرادہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افرادہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

یہ حادثہ اننت پور۔امراوتی ایکسپریس ہائی وے فلائی اوور پر اُس وقت پیش آیا جب کار کا آرٹی سی بس سے تصادم ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس کار میں 6 افراد سوارتھے۔یہ کار رانگ روٹ سے سروس روڈ کے ذریعہ فلائی اوور پر چڑھ رہی تھی۔

اس کے ڈرائیورنے مخالف سمت سے آنے والی آرٹی سی بس کو نہیں دیکھا۔

یہ بس کافی تیزرفتار سے آرہی تھی۔دونوں گاڑیوں کا تصادم اتنا خطرناک تھا کہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوردیگر شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام اورایمرجنسی سرویسس وہاں فوری طورپر مدد کے لئے پہنچیں۔

زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاتاہم علاج کے دوران ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔