تعلیم و روزگار

تلنگانہ میں مختلف کامن انٹر نس ٹسٹس کا شیڈول جاری

صدرنشین کونسل فار ہائر ایجوکیشن پروفیسر وی بالا کشٹا ریڈی نے مختلف کامن انٹرنس ٹسٹس کیلئے کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹس (سی بی ٹیز) طریقہ کار اپنانے کا اعلان کیا یعنی تمام ٹسٹس، سی بی ٹیز کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (ٹی جی سی ایچ ای) نے ریاست میں تعلیمی سال 2025-26 میں مختلف پیشہ وارانہ کورسوں میں داخلوں کیلئے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ کامن انٹرنس ٹسٹس 2025 (ٹی  جی سیٹس2025) کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
جمعیتہ علماء کی جانب سے ماہ فروری میں دینی مدارس اور مساجد کے تحفظ کا نفریس کا انعقاد
یا قوت پورہ میں جشن مولود کعبہ و فیضان غریب نوازؒ، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی کا خطاب
حضرت سیدنا خواجہ بندہ نوازؒ سید سنی صوفی اور مجتہد تھے:مفکر اسلام

 صدرنشین کونسل فار ہائر ایجوکیشن پروفیسر وی بالا کشٹا ریڈی نے مختلف کامن انٹرنس ٹسٹس کیلئے کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹس (سی بی ٹیز) طریقہ کار اپنانے کا اعلان کیا یعنی تمام ٹسٹس، سی بی ٹیز کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔ ٹی جی ای اے پی سیٹ (اگر یکلچرل وفارمیسی) 29 اور30 اپریل کو منعقد ہوں گے جبکہ انجینئرنگ اسٹریم کے انٹرنس ٹسٹ 2 سے5مئی کے درمیان منعقد ہوں گے۔

 ٹی جی ای سیٹ 12 مئی اور ٹی جی ایڈسیٹ یکم جون کو منعقد کیا جائے گا اسی طرح ٹی جی  لاسیٹ (3اور5 سالہ ایل بی بی کورسس) 6 جون کو منعقد کیا جائے گا۔ ٹی جی آئی سیٹ(ایم بی اے، ایم سی اے)8 اور9 جون، ٹی جی پی جی ای سیٹ16 سے19 جون منعقد ہوگا۔

 ٹی جی پی جی سیٹ11سے 14جون کو منعقد کیا جائے گا۔ کامن انٹر ٹسٹ کے متعلقہ کنوینرس، اعلامیہ کی تفصیلات پر مشتمل شیڈؤل، درخواستوں کے ادخال کی اہلیت، فیس کی ادائیگی۔ رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔