امریکہ و کینیڈا

فلوریڈا میں 13 افراد کو لے جانے والی کشتی پھٹ گئی، متعدد زخمی: امریکی کوسٹ گارڈ

اطلاع کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ ساؤتھ ایسٹ نے ایکس پر اطلاع دی ہے کہ نیو ریور ٹرائینگل،فورٹ لاڈرڈیل کے قریب پیر کو شام 5:45 بجے کے قریب ایک بحری جہاز میں دھماکہ ہوا۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگے ہیں۔‘‘

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کشتی جس میں 13 افراد سوار تھے دھماکے سے پھٹنے سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے منگل کو اطلاع دی۔

اطلاع کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ ساؤتھ ایسٹ نے ایکس پر اطلاع دی ہے کہ نیو ریور ٹرائینگل،فورٹ لاڈرڈیل کے قریب پیر کو شام 5:45 بجے کے قریب ایک بحری جہاز میں دھماکہ ہوا۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اور فی الحال واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

فورٹ لاڈرڈیل میامی کے قریب ایک ریزورٹ شہر ہے۔ یادگاری دن کی مناسبت سے پیر کو امریکہ میں تعطیل ہے۔