امریکہ میں 13 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات اور بچہ پیدا کرنے پر اسکول ٹیچر گرفتار
اس وقت طالبعلم کی عمر 13 اور ٹیچر کی 28 سال تھی اور اب دونوں بالترتیب 19 اور 34 سال کے ہیں۔ پچھلے ماہ دسمبر میں ایک فیس بک پوسٹ دیکھنے کے بعد طالب علم کے والد کو ٹیچر اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات کا علم ہوا۔
واشنگٹن: امریکہ میں 13 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے اور بچہ پیدا کرنے پر ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔
اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالبعلم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوگئی اور ایک بچہ کو بھی جنم دیا۔ کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالبعلم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔
طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا تھا اور اس خاندان نے اپنے بیٹوں اور بیٹی کو لورا کیرون کے گھر کچھ راتیں گزارنے کی اجازت بھی دی تھی۔ بعد ازاں 2016 میں یہ طالب علم ٹیچر کے ساتھ کچھ عرصے کیلئے ان کے گھر پر مستقل طور پر رہنے لگا تھا۔ ٹیچر نے 2019 میں بچے کو جنم دیا تھا۔
اس وقت طالبعلم کی عمر 13 اور ٹیچر کی 28 سال تھی اور اب دونوں بالترتیب 19 اور 34 سال کے ہیں۔ پچھلے ماہ دسمبر میں ایک فیس بک پوسٹ دیکھنے کے بعد طالب علم کے والد کو ٹیچر اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات کا علم ہوا۔
طالبعلم کی بہن نے بتایا کہ اسے ہلکا ہلکا یاد ہے کہ وہ اور بھائی ٹیچر کے کمرے میں سوئے تھے اور جب رات گئے میری آنکھ کھلی تو بھائی کو ٹیچر کے بستر پر پایا تھا۔
پولیس نے لورا کیرون کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہطالب علم کے والد نے فیس بک پوسٹ میں ہمارے بچے کی تصویر دیکھی جو ہو بہو ان کے بیٹے کی طرح ہے۔