انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ انہیں پہلی بار انجولا آچاریہ نے ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سات خون معاف کی شوٹنگ کے دوران ان سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ امریکہ میں میوزک کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ممبئی: معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑ کر ہالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ بتا ئی ہے۔ پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ اس لئے چھوڑ اکیونکہ انہیں مرضی کے مطابق کام نہیں مل رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
ایران۔ پاکستان تعلقات میں سدھار
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کے ساتھ ان کے رشتے بھی خراب ہو گئے تھے۔پرینکا چوپڑا نے امریکہ میں موسیقی سے کام شروعات کی تھی۔

پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ انہیں پہلی بار انجولا آچاریہ نے ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سات خون معاف کی شوٹنگ کے دوران ان سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ امریکہ میں میوزک کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

 پرینکا نے کہا،”بالی ووڈ نے مجھے ایک کنارے کر دیا تھا۔ لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے،، لوگوں کے ساتھ میرے رشتہ خراب ہورہے تھے ، میں اس طرح کاکھیل کھیلنا نہیں جانتی ہوں اس لیے میں ان کی سیاست سے پریشان ہوگئی تھی اور میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے ایک وقفے کی ضرورت ہے۔“

پرینکا نے کہا،”گانے نے مجھے دنیا کے دوسرے حصے میں جانے کا موقع دیا، میں ایسی فلموں کے لیے بے تاب نہیں تھی جنہیں میں نہیں کرنا چاہتی تھی۔اس لیے جب مجھے گانے کا آفر ملا تو میں نے ہر حال میں امریکہ جانے کا فیصلہ کیا۔

a3w
a3w