دہلی

اسکوٹ کا شاندار آفر، کم قیمت میں بین الاقوامی سفر کا موقع

کمپنی کے مطابق اس رعایتی پیشکش کے تحت ٹکٹوں کی بکنگ 7 سے 12 جولائی تک کرائی جا سکتی ہے

نئی دہلی :  سنگاپور ایئرلائنز کی کم لاگت والی فضائی کمپنی اسکوٹ نے جولائی کی خصوصی تھیمیٹک سیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی پروازوں کے کرایے 10,500 روپے سے شروع ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق اس رعایتی پیشکش کے تحت ٹکٹوں کی بکنگ 7 سے 12 جولائی تک کرائی جا سکتی ہے۔ اس دوران مسافر ہندوستان سے سنگاپور کے راستے فوکٹ کے لیے اکنامی کلاس کا یک طرفہ ٹکٹ 10,500 روپے کی ابتدائی قیمت پر بک کر سکیں گے۔

مختلف ہندوستانی شہروں سے رعایتی کرایوں پر سفر کی مدت الگ الگ مقرر کی گئی ہے۔ امرتسر سے 13 ستمبر سے 23 اکتوبر 2026 تک سفر کرنے والے مسافر اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ کوئمبٹور، ترواننت پورم، وشاکھاپٹنم، تروچیراپلی اور چنئی سے یکم ستمبر سے 8 نومبر 2026، 20 نومبر سے 12 دسمبر 2026 اور 23 فروری سے 27 مارچ 2027 کے درمیان سفر کے لیے یہ رعایت دستیاب ہوگی۔

اس سیل کے تحت مسافر ویتنام کے نہا ٹرانگ، تھائی لینڈ کے بینکاک اور چیانگ رائے، انڈونیشیا کے بالی اور جکارتہ، نیز آسٹریلیا کے سڈنی، میلبورن اور پرتھ جیسے مقامات کے لیے بھی رعایتی کرایوں پر سفر کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

پیشکش کے مطابق وشاکھاپٹنم سے فوکٹ اور جکارتہ کا کرایہ 10,500 روپے سے شروع ہوگا، جبکہ امرتسر سے کوالالمپور کا کرایہ 12 ہزار روپے، کوئمبٹور سے 11,500 روپے اور ترواننت پورم سے 11 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ اسی طرح تروچیراپلی سے فوکٹ کے لیے کرایہ 12,500 روپے، وشاکھاپٹنم سے 10,500 روپے اور چنئی سے 11 ہزار روپے سے شروع ہوگا۔