سینئر اداکارہ جیہ سدھا نے تیسری شادی کرلی؟
اگرچہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کیونکہ جیہ سدھا نے اس سلسلہ میں ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔ تاہم اداکارہ کی اپنے نئے شوہر کے ساتھ ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔

حیدرآباد: جنوبی ہند کی سینئر اور تجربہ کار اداکارہ جیہ سدھا نے مبینہ طور پر تیسری شادی کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکارہ ایک غیر ملکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
اگرچہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کیونکہ جیہ سدھا نے اس سلسلہ میں ابھی کچھ نہیں کیا ہے۔ تاہم اداکارہ کی اپنے نئے شوہر کے ساتھ ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔
سال2017 میں ان کے سابق شوہر نتن کپور کے انتقال کے بعد مبینہ طور پر اب جیہ سدھا نے تیسری شادی کی ہے۔
تاہم، سرکاری طور پر کچھ بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے. اگرچہ جیہ سدھا کی ایک غیر ملکی شہری کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔
حال ہی میں، جیہ سدھا نے غیر ملکی کے ساتھ ان کی شادی کی افواہوں کو سختی سے مسترد کیا تھا۔
ایک تلگو ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے مبینہ طور پر ان افواہوں پر ہنستے ہوئے کہا تھا کہ زیر بحث شخص ایک این آر آئی اور ایک فلمساز ہے جو ان کی زندگی پر ایک بائیوپک بنانا چاہتا ہے۔
جیسا کہ وہ انہیں ذاتی طور پر جاننا چاہتا تھا تو زیادہ تر وقت ان کے ساتھ سفر کرتا رہا ہے اور ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میری اس شخص کے ساتھ شادی ہوگئی ہے۔
جیہ سدھا کی شادیاں:
جیہ سدھا نے پہلی شادی وڈے رمیش سے کی تھی لیکن ان کا رشتہ زیادہ دن نہیں چل سکا اور جلد ہی ان دونوں میں طلاق ہوگئی۔ اداکارہ نے بعد میں 1985 میں پروڈیوسر نتن کپور سے شادی کی جو اداکار جیتندر کے کزن تھے۔
نتن نے 14 مارچ 2017 کو ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نتن ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔ تب سے اداکارہ اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی رہ رہی ہیں۔ اب، مبینہ طور پرانہوں نے تیسری بار شادی کی ہے۔