سینئر بی جے پی لیڈر نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا، واقعے کے بعد آر پی ایف اور جی آر پی کے اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، رات دیر گئے تک قریبی لوگوں کو خودکشی کی اطلاع ملی، جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے۔
جانجگیر: چھتیس گڑھ کے سینئر بی جے پی لیڈر اور اپوزیشن کے سابق لیڈر نارائن چندیل کے بھائی شیکھر چندیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کل دیر رات جانجگیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔
خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا، واقعے کے بعد آر پی ایف اور جی آر پی کے اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، رات دیر گئے تک قریبی لوگوں کو خودکشی کی اطلاع ملی، جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس نے خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے اہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس میں پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، خودکشی کا امکان ہے۔ شیکھر چندیل (50) سابق اپوزیشن لیڈر نارائن چندیل کے چھوٹے بھائی تھے۔ شیکھر چندیل بی جے پی میں سرگرم سیاست کے ساتھ ساتھ اسکاؤٹ گائیڈ کے ضلع کمشنر تھے۔