شمالی بھارت

اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 4 جون کے بعد بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا جو وعدہ کیا ہے اس کا مطلب اپوزیشن قائدین کو لوک سبھا انتخابات کے بعد جیلوں میں بند کردینا ہے۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 4 جون کے بعد بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا جو وعدہ کیا ہے اس کا مطلب اپوزیشن قائدین کو لوک سبھا انتخابات کے بعد جیلوں میں بند کردینا ہے۔

متعلقہ خبریں
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
دہلی میں 2019 کی تاریخ دہرانے کا ماحول: دھامی
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس

19 اپریل تا یکم جون 7 مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔ بانکورہ میں ریالی سے خطاب میں ٹی ایم سی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ این آئی اے مقامی پولیس کو جانکاری دیئے بغیر بھوپتی نگر(ضلع مشرقی مدنا پور) گئی تھی۔

ممتابنرجی نے کہاکہ وزیراعظم‘انتخابی ریالیوں سے خطاب کے لئے مغربی بنگال آرہے ہیں۔

مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ لوک سبھا الیکشن کے بعد کرپشن کے معاملہ میں اپوزیشن کے خلاف سخت کارروائی کی جو بات کررہے ہیں وہ ناقابل قبول ہے۔ 4 جون کے بعد اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا دراصل مودی کی گارنٹی ہے۔