حیدرآباد

حیدرآباد کے مضافات میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

ان نشانات کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی، جس کے عہدیداروں نے معائنہ کے بعد تصدیق کی کہ یہ نشانات واقعی تیندوے کے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شہر کے مضافاتی علاقہ کوکاپیٹ کی سبیتا نگر کالونی میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی شخص مدھو نے تیندوے کو دیکھنے کے بعد فوراً گاؤں والوں کو اطلاع دی، جس پر سب نے موقع پر پہنچ کر اس کے پنجوں کے نشانات دیکھے۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

ان نشانات کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی، جس کے عہدیداروں نے معائنہ کے بعد تصدیق کی کہ یہ نشانات واقعی تیندوے کے ہیں۔

علاقہ کے عوام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی نارسنگی میں تیندوے کو دیکھا گیا تھا اور اب وہ کالونی کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیتے کو جلد از جلد قابو میں لاکر ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔