تلنگانہ
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ جنگلات اور ریونیو کے عہدیداروں نے مقام حادثہ پہنچ کر جائزہ لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے تیندوا کو دواخانہ منتقل کردیا گیا۔
حیدرآباد: نظام آباد ضلع میں سڑک حادثہ میں چیتے کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق نظام آباد کے اندالوائی منڈل کے چندرائن پلی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی نے چیتے کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے اس کی مقام حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ جنگلات اور ریونیو کے عہدیداروں نے مقام حادثہ پہنچ کر جائزہ لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے تیندوا کو دواخانہ منتقل کردیا گیا۔
a3w