ابتدائی کاروبار میں 800 پوائنٹس سے زیادہ لڑھکا سینسیکس
سینسیکس 772.19 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 82,902.73 پوائنٹس پر کھلا۔ ایک موقع پر یہ 883 پوائنٹس گر کر 82,791.52 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 775.74 پوائنٹس (0.93 فیصد) گر کر 82899.18 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: بیرون ملک سے منفی اشارے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ میں گھریلو بازاروں میں جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں بھاری گراوٹ رہی اور بی ایس ای کا سینسیکس 800 پوائنٹس سے زیادہ لڑھک گیا۔
سینسیکس 772.19 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 82,902.73 پوائنٹس پر کھلا۔ ایک موقع پر یہ 883 پوائنٹس گر کر 82,791.52 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 775.74 پوائنٹس (0.93 فیصد) گر کر 82899.18 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 236.05 پوائنٹس پھسل کر 25571.15 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد تادم تحریریہ 247.35 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد کی کمی کے ساتھ 25559.85 پوائنٹس پر تھا۔
عالمی سطح پر، دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹ بھی گراوٹ کے ساتھ کھلے۔ آئی ٹی کمپنیوں میں فروخت آج بھی جاری رہی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔ میٹل اور رئیلٹی گروپس کے انڈیکس ڈھائی فیصد سے زائد ٹوٹ گئے۔ کیمیکل، فنانس، آئل اینڈ گیس، کنزیومر ڈیریبل اور میڈیا گروپس کے انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زیادہ گراوٹ رہی۔ دیگر شعبوں کے انڈیکس بھی گر گئے۔
سینسیکس کی گراوٹ میں انفوسس، ٹی سی ایس، ریلائنس انڈسٹریز، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ایٹرنل، ایل اینڈ ٹی اور ہندوستان یونیلیور نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا۔ صرف ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنانس اور ایئرٹیل کے حصص ہی فی الحال زیادہ اوپر چل رہے ہیں۔ انفوسس میں چھ فیصد سے زیادہ، ٹی سی ایس میں تقریباً پانچ فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں تقریباً ساڑھے چار فیصد اور ٹیک مہندرا میں تقریباً تین فیصد گراوٹ درج کی گئی۔