حیدرآباد

کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ بے نقاب، 3 ملازمین گرفتار

سٹی پولیس کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور شاہ عنایت گنج پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آج بین ریاستی کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 12,05,000 روپئے 4 سل فونس ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور شاہ عنایت گنج پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آج بین ریاستی کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 12,05,000 روپئے 4 سل فونس ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
گانجہ کی فروخت میں ملوث ایک شخص گرفتار

ان کی شناخت 40 سالہ جیکی وکاس اگروال ساکن برکت پورہ متوطن گجرات، 36 سالہ مہندر پاٹل ساکن گوشہ محل (پنٹر) متوطن گجرات اور راجندرا پاٹل ساکن گوشہ محل متوطن گجرات کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دیگر 6ملزمین پنٹرس مفرور بتائے گئے ہیں۔ مذکورہ ملزمین آن لائن کرکٹ بیٹنگ سل فونس کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کررہے تھے۔ انڈیا اور نیوزی لینڈ میاچ جو احمدآباد میں کھیلا جانے والا ہے، کی بیٹنگ حاصل کی جارہی تھی۔

ڈی سی پی گمی چکراورتی کی نگرانی میں انسپکٹر ٹاسک فوس ایس راگھویندرا، سب انسپکٹرس، این سری سیلم، شیخ برہان، این نرسمہلو اور ٹیم نے شاہ عنایت گنج پولیس کے ساتھ یہ گرفتاری عمل میں لائی۔