تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی شدید لہر

پٹن چیرو میں درجہ حرارت 8 ڈگری اور عادل آباد میں 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور شہر میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک گرنے سے عوام شدید سردی محسوس کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی پر سردی کی شدید لہر کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ رات اور دن کے درجہ حرارت کم ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں۔بعض مقامات پر کہر کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


پٹن چیرو میں درجہ حرارت 8 ڈگری اور عادل آباد میں 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور شہر میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک گرنے سے عوام شدید سردی محسوس کر رہے ہیں۔

لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے بھی ہچکچا رہے ہیں۔ سڑک کنارے اور فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کی حالت نہایت ابتر ہو گئی ہے، جو کسی کی جانب سے کمبل یا چادریں ملنے کے منتظر ہیں۔


ڈنڈیگل میں درجہ حرارت 13 ڈگری اور حیات نگر میں 14 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اس ماہ کی 21 تاریخ تک سردی کی شدت برقرار رہے گی اور مغربی تلنگانہ میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں عوام کو چار دن تک احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


ادھر آندھرا پردیش میں بھی سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اراکو ویلی اور ایجنسی علاقوں پر کہر کی چادر چھائی ہوئی ہے۔ لمباسنگی، اراکو اور اطراف کے دیہاتوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک گر گیا ہے۔ ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری کے درمیان رہنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔