سوشیل میڈیاکرناٹک

مال میں جنسی ہراسانی کے مرتکب ہیڈ ماسٹر کی خودسپردگی

مال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم نے کئی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وہ ہفتہ کے آخری ایام میں مال میں گزارتا اور ہجوم کا فائدہ اٹھا کر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔

بنگلورو: اسکول کے سبکدوش ہیڈ ماسٹر نے لولو مال میں جنسی ہراسانی کیس کے سلسلے میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 60سالہ اشوت نارائن مالوں میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کیا کرتا تھا۔

مال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم نے کئی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وہ ہفتہ کے آخری ایام میں مال میں گزارتا اور ہجوم کا فائدہ اٹھا کر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم ہیڈ ماسٹر نے دیگر مالس میں بھی ایسا کیا ہوگا۔

پولیس اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔واضح رہے کہ مال میں ملزم کی جانب سے ایک نوجوان خاتون کی ہراسانی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

ویڈیو میں ملزم پُرہجوم مال کے گیم زون میں جان بوجھ کر خاتون کی پشت کو چھوتا نظر آرہا ہے۔ ایک اور جگہ بھی شخص ایسی ہی حرکت کرتا نظر آرہا ہے۔

خاتون نے بدتمیزی کے بعد کوئی احتجاج نہیں کیا۔ یہ ویڈیوانسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اپ لوڈ کرنے والے نے بتایا کہ یہ واقعہ مشہور لولو مال میں پیش آیا۔ آج شام 6:30بجے بنگلورو کے لولو مال میں یہ واقعہ فلمبند کیا۔ ویڈیو میں موجود شخص وہاں موجود ہر خاتون اور لڑکی کے ساتھ یہ حرکت کررہا تھا۔