ایشیاء

شہاب الدین نے حسینہ کو کیا وزیر اعظم مقرر

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حکمراں بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) کی رہنما شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حکمراں بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) کی رہنما شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
بائیکاٹ انڈیا مہم سے قبل اپوزیشن جماعتیں اپنی بیویوں کی ساڑھیاں جلائیں: شیخ حسینہ واجد
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ كیلئے پروازوں پر پابندی لگا دی
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے طور پر یہ محترمہ حسینہ کی مسلسل چوتھی مدت کار ہے۔ مسٹر شہاب الدین نے بدھ کو اے ایل کی رہنما حسینہ کو جنوبی ایشیائی ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا۔

کابینہ ڈویژن نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا کہ صدر نے محترمہ حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت بھی دی کیونکہ ان کی پارٹی نے پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت کا اعتماد حاصل کر لیا ہے۔

بدھ کے روز، محترمہ حسینہ نے اتوار کے عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنی پارٹی کے دیگر قانون سازوں کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ کے طور پر حلف اٹھایا۔

منگل کی سہ پہر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے شائع کردہ ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ حسینہ کی قیادت والی اے ایل نے پارلیمنٹ کی 298 نشستوں میں سے 222 پر کامیابی حاصل کی۔ اے ایل کی قیادت والے اتحاد نے 225 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ا