مشرق وسطیٰ

وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 40 افراد جاں بحق

وسطی غزہ کے دیر البلاح میں بدھ کو اسرائیلی بمباری میں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غزہ: وسطی غزہ کے دیر البلاح میں بدھ کو اسرائیلی بمباری میں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

حماس کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکے میں الاقصیٰ شہید اسپتال سے ملحقہ مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے میں ایک صحافی احمد بدیر کی بھی موت ہوگئی جس نے بین الاقوامی برادری سے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ البلاح کے داخلی راستے پر ایمبولینس کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی ( پی آر سی ایس) کی ایمبولینس کے عملے کے کم از کم چار ارکان مارے گئے۔

غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 147 فلسطینی مارے گئے۔ اس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری تنازعہ میں انکلیو میں اسرائیل کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23,357 ہو گئی۔

a3w
a3w