مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد عید الفطر اتوار، 30 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔ عید الفطر کے اعلان کے ساتھ ہی مملکت بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور مساجد و بازاروں میں رونق بڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے روزے، قیام اور نیک اعمال کو قبول فرمائے اور ہمیں صحت و سلامتی کے ساتھ مزید رمضان نصیب کرے۔

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔