حیدرآباد

ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے الکٹرک بسیں متعارف کی جائیں گی

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کی جانب سے الکٹرک بسیں متعارف کی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کی جانب سے الکٹرک بسیں متعارف کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سفر کا بہتر اور آرام دہ تجربہ اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے آر ٹی سی الکٹرک اے سی بسوں کاآغاز کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلی بار، آر ٹی سی دور دراز علاقوں تک یہ بسیں چلائے گی۔

آر ٹی سی انتظامیہ وجئے واڑہ روٹ پر 50 الکٹرک اے سی بسیں چلانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اس سلسلہ میں الکٹران گرین ٹیک ادارہ لمیٹیڈ کو 550بسوں کے لئے آرٹی سی نے آرڈردیا ہے۔

ان میں سے 500بسیں حیدرآباد شہر،وجئے واڑہ روٹ پر 50بسوں کو چلانے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں اشوک لی لینڈ،جی بی ایم اداروں سے مزید ایک ہزارالکٹرک بسوں کو دستیاب کروایاجائے گا۔گراس کاسٹ کنٹراکٹ کی بنیاد پر بسوں کو مرحلہ وار فراہم کیاجائے گا۔

حیدرآباد کے بس بھون میں الکڑک بسوں کے ماڈل بس کا تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے معائنہ کیا۔

انہوں نے بس میں مسافرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو بعض مشورے بھی دیئے۔

انہوں نے کہاکہ مسافرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مفاہمت نہ کی جائے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w