سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی اب شادی شدہ ہیں۔ وہ آج 7 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
جئے پور: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی اب میاں بیوی بن گئے ہیں۔
فلم شیرشاہ میں اپنی آن اسکرین کیمسٹری سے مداحوں کو گرویدہ بنانے والے دونوں ادکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
اس جوڑے نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا تھا، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی گئی۔
انہوں نے اپنی شادی کے لیے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ محل کا انتخاب کیا، جس میں ان کے ارکان خاندان اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں کی میزبانی کی گئی۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی اب شادی شدہ ہیں۔ وہ آج 7 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
وکی کوشل-کترینہ کیف، رنبیر-عالیہ اور کے ایل راہول-اتھیا شیٹی جیسے جوڑوں کی طرح انہوں نے بھی شادی کے لئے دوپہر کا وقت چنا۔
ارکان خاندان اور فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے ان کے قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی انجام پائی۔
اس شادی میں زیادہ ہنگامہ نہیں دیکھا گیا اور جہاں شادی ہوئی، وہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ مہمانوں سے اپنا فون استعمال نہ کرنے کی خواہش کی گئی جس کی سبھی نے پاسداری کی۔
یہی وجہ ہے کے شادی کی تصاویر اب تک نہ تو مین اسٹریم میڈیا میں اور نہ ہی سوشیل میڈیا میں وائرل ہوئی ہیں۔