سدھو‘ آئی پی ایل کے کامنٹری پیانل میں شامل
سدھو کا نام 22 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2024 کے کامنٹری پینلسٹ میں شامل ہے۔ آئندہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو آئی پی ایل 2024 میں اپنی آواز کا جادو بکھیرتے نظر آئیں گے۔ سدھو کا نام 22 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2024 کے کامنٹری پینلسٹ میں شامل ہے۔ آئندہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل کے براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوت سنگھ سدھو کے کامنٹری پینل میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔ اسٹار اسپورٹس نے ٹویٹ کیا کہ ایک عقلمند آدمی نے کہاکہ امید سب سے بڑی توپ ہے اور ذہین، عظیم نوجوت سنگھ سدھو خود ہماری حیرت انگیز اسٹار کاسٹ میں شامل ہوں گے۔
ان کی حیرت انگیز کامنٹری اور شاندار ون لائنرز کو مت چھوڑیں۔ واضح رہے کہ کامنٹری سے دور رہتے ہوئے سدھو اس وقت تنازعات میں گھرگئے تھے جب انہیں 2019 میں دی کپل شرما شو سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ویسے 60 سالہ نوجوت سنگھ سدھو نے 2001 میں اپنی کامنٹری کے ذریعے ہلچل مچادی تھی۔
لوگوں نے ان کے اشعار اور ون لائنرز کو بہت پسند کیا۔ سدھو کو کرکٹ کی پیچیدگیوں کو پرلطف انداز میں پیش کرنے کا فن اچھی طرح معلوم ہے جس کی وجہ سے ان کی فین فالوونگ حیرت انگیز ہے۔