قومی

ایس آئی آر گھس پیٹھیا ڈھونڈنے کانہیں، ووٹ کاٹنے کاآلہ کار، ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی کی پارلیمنٹ میں زبردست بحث

لوک سبھا میں پیر کو انتخابی اصلاحات پر جاری بحث اس وقت گرم ہو گئی جب ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلّیان بنرجی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایس آئی آر  کو "ووٹ کاٹنے کا ٹول" قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن لاکھوں ووٹ حذف کر دیتا ہے اور بی جے پی اس پر جشن مناتی ہے۔

دہلی: لوک سبھا میں پیر کو انتخابی اصلاحات پر جاری بحث اس وقت گرم ہو گئی جب ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلّیان بنرجی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایس آئی آر  کو "ووٹ کاٹنے کا ٹول” قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن لاکھوں ووٹ حذف کر دیتا ہے اور بی جے پی اس پر جشن مناتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایک ملک، ایک الیکشن جے پی سی کی پہلی میٹنگ (ویڈیو)
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

کلّیان بنرجی نے کہا کہ حکومت یہ طے نہیں کر سکتی کہ کون ملک کا شہری ہے اور کون نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے بہار انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ SIR کے ذریعے "گھس پیٹھیوں” کو باہر نکالا جائے گا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ "بہار میں ایک بھی گھس پیٹھیا نہیں ملا۔”

ٹی ایم سی رکن کے مطابق:”آپ نے وعدے کیے، تقاریر کیں، مگر جب بہار میں SIR کیا گیا تو ایک بھی گھس پیٹھیا نہیں ملا۔ اگر واقعی ملک میں گھس پیٹھ ہو رہی ہے اور ایجنسیاں انہیں پکڑ نہیں پا رہیں، تو یہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کی ناکامی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ SIR کو شہریوں کے حقِ رائے دہی پر حملہ بنا دیا گیا ہے، اور حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

لوک سبھا میں ان کے بیان کے دوران ماحول خاصا گرم رہا اور اپوزیشن نے بینچوں پر میزیں تھپتھپا کر ان کی حمایت کی۔