جموں و کشمیر

بھائی کو بچانے کے دوران بہن غرقاب

بارہمولہ کے شادی پورہ سمبل علاقے میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 21سالہ نزاکت علی نہانے کے دوران غرقاب ہوا۔

سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ کے سمبل علاقے میں اتوار کے روز بھائی کوبچانے کے دوران بہن ڈوب گئی اور بعد ازاں اس کی لاش کو باہر نکال کر لواحقین کے سپرد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ

اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے شادی پورہ سمبل علاقے میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 21سالہ نزاکت علی نہانے کے دوران غرقآب ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ بہن جس کی شناخت 18سالہ نزہت افضل کے بطور ہوئی نے بھائی کو بچانے کی خاطر دریا میں چھلانگ لگائی ۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ چند افراد نے بھائی بہن کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے بہن کو مردہ قرار دیا جبکہ بھائی کو بھی نازک حالت میں جی وی سی سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔