کھیل

محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کو حال ہی میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ محمد سمیع کو یہ ایوارڈ 2023 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر ملا۔

کانپور: ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کو حال ہی میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ محمد سمیع کو یہ ایوارڈ 2023 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر ملا۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
محمد سمیع کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹ پورے

جہاں محمد سمیع نے اپنی کارکردگی سے سب کا دل جیت لیا وہیں اب ان کے بھائی محمد کیف نے رانجی ٹرافی میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی جان لیوا کارکردگی سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کردیا۔

اس میچ میں کیف نے یوپی کی ٹیم کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ٹیم صرف 60 رنز پر سمٹ گئی۔ رانجی ٹرافی 2023-24 میں کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں اترپردیش اور بنگال کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ بنگال کی ٹیم نے محمد کیف کو ٹیم کا حصہ بناکر پلیئنگ 11 میں شامل کیا۔

کیف نے اس میچ میں مہلک بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرنے آئی اترپردیش کی ٹیم صرف 60 رنز کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔ یوپی کی ٹیم ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے میدان میں آئی۔ اس دوران آرین جویال اور سمرتھ سنگھ نے اننگز کا آغاز کیا۔

آریان 11 گیندوں میں 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کیف نے بنگال کو دوسری کامیابی دلائی۔ وہ سمرتھ کا شکار بنے جنہوں نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ کیف نے پھر سورو اور بھونیشور کمار اور انکت راجپوت کی وکٹیں لیں۔ اس میچ میں کیف نے 5.5 اوورز میں صرف 14 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کیف نے اس سال اپنا ڈیبیو کیا۔ 9 لسٹ اے میچ کھیلے۔ اس میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ بنگال کیلئے سورو پال 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سدیپ کمار اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور کپتان منوج تیواری 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ابھیشیک پوریل 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بولنگ کے بعد محمد کیف نے بیاٹنگ میں بھی دھمال کردیا۔ انہوں نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 45 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگال کی ٹیم پہلی اننگز میں 188 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آج کا کھیل ختم ہونے تک یو پی نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹ کھوکر 178 رن بنائے۔

اس طرح اسے بنگال کیخلاف 50 رن کی سبقت حاصل ہے۔ محمد کیف نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ حاصل کئے۔ کل میاچ کے چوتھے دن ٹیم کو کیف سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع رہے گی۔