حیدرآباد

حلق میں پوری پھنس جانے سے چھٹی جماعت کا طالب علم فوت

بیگم پیٹ انسپکٹر سی ایچ رمیا کے مطابق یہ لڑکا‘ لنچ باکس میں پوریاں لایا تھا اور‘ تین پوریاں ایک ساتھ کھا رہا تھا کہ یہ پوریاں اس کی حلق میں پھنس گئیں جس کے سبب جین کا دم گھٹنے لگا اور وہ فوت ہوگیا۔

حیدرآباد: ایک المناک واقعہ میں آج لنچ کے دوران حلق میں پوری پھنس جانے سے چھٹی جماعت کے ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔ شہر سکندرآباد کے ایک خانگی‘ اسکول میں زیر تعلیم چھٹی جماعت کے طالب علم ویرن جین‘ پیر کے روز دوپہر میں لنچ بریک کے دوران اسکول میں لنچ کررہا تھا کہ پوری اس کے حلق میں پھنس گئی اور دم گھٹنے سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 وہ لنچ باکس میں پوریاں لایا تھا۔ بیگم پیٹ انسپکٹر سی ایچ رمیا کے مطابق یہ لڑکا‘ لنچ باکس میں پوریاں لایا تھا اور‘ تین پوریاں ایک ساتھ کھا رہا تھا کہ یہ پوریاں اس کی حلق میں پھنس گئیں جس کے سبب جین کا دم گھٹنے لگا اور وہ فوت ہوگیا۔

 حلق میں پوریاں پھنسنے کے بعد اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی اس کی یہ حالت دیکھ کر اسکولی اسٹاف نے اسے مقامی نرسنگ ہوم لے گئے اور بعد میں جین کو ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ لڑکے کو مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔