تلنگانہ

Sniffer dog Yami dies، اسنیفرڈاگ یامی کی موت، سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات

یامی نے اپنے ہینڈلر سریش کے ساتھ آئی آئی ٹی اے موئن آباد ٹریننگ سنٹرمیں 8ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی اور ضلع میں خدمات انجام دینا شروع کیاتھا۔

حیدرآباد:اسنیفرڈاگ یامی جس نے 9 سالوں تک پولیس میں نمایاں خدمات انجام دی تھیں کی موت ہوگئی۔تلنگانہ کے ضلع کھمم کے کمشنر پولیس سنیل دت کی ہدایت پر پولیس عہدیداروں نے سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات انجام دیں۔ پولیس عہدیداروں نے اس کی لاش پر چادرگل پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

 انہوں نے وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز کے دوروں کے دوران بم اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی میں یامی کی خدمات کو یاد کیا۔ 2016 میں، یامی نے اپنے ہینڈلر سریش کے ساتھ آئی آئی ٹی اے موئن آباد ٹریننگ سنٹرمیں 8ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی اور ضلع میں خدمات انجام دینا شروع کیاتھا۔