امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر جوبائیڈن کے چہیتے کتے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیاگیا

جوبائیڈن کے چہیتے کتے ’’کمانڈر‘‘ نے اکتوبر 2022 سے جولائی 2023 کے درمیان کم از کم 24 بار امریکی صدر کی حفاظت پر مامور خفیہ سروس کے اہلکاروں کو بری طرح کاٹا تھا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کمانڈر نامی کتا اُن کے محافظوں اور عہدیداروں کیلئے درد سر بن گیا تھا جس کے باعث کمانڈر(کتے) کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیاگیا۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
اسرائیل۔غزہ تنازعہ پر بائیڈن انتظامیہ میں اختلافات
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

سی این این کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جوبائیڈن کے چہیتے کتے ’’کمانڈر‘‘ نے اکتوبر 2022 سے جولائی 2023 کے درمیان کم از کم 24 بار امریکی صدر کی حفاظت پر مامور خفیہ سروس کے اہلکاروں کو بری طرح کاٹا تھا۔

کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ان عہدیداروں کی کلائی، بازو، کہنی، کمر، سینے، ران اور کندھے پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ ایک عہدیدار کے خون سے وائٹ ہاؤس کا فرش لال ہوگیا تھا۔

اُس وقت وائٹ ہاؤس کے فرش کو دھونے میں 20 منٹ لگے اور ایسٹ ونگ کے دوروں کو آدھے گھنٹے کے لیے معطل کرنا پڑا تھا۔ ان پے در پے واقعات پر جوبائیڈن کے حفاظتی اہلکاروں میں میڈیکل کٹ بھی تقسیم کی گئی تھی۔

اس میڈیکل کٹ میں حفاظتی مقاصد کے لیے درد کش ادویات، اینٹی بائیوٹک مرہم، کالی مرچ کا اسپرے، ایک مغز اور کتے کے بسکٹ سمیت ایک “چھوٹا نگہداشت پیکیج” شامل تھا۔

تاہم کمانڈر کے اہلکاروں پر حملے نہ رکنے کی وجہ سے بالآخر صدر جوبائیڈن کے چہیتے کتے کو گزشتہ سال کے آخر میں وائٹ ہاؤس سے منتقل کردیا گیا تاہم اُس وقت وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

a3w
a3w