دہلی
ٹرینڈنگ

این سی ای آر ٹی کی بعض نئی نصابی کتب سے دستور کا دیباچہ نکال دیا گیا

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے امسال جاری کردہ تیسری اور چھٹی جماعت کی کتابوں سے دستور کا دیباچہ نکال دیا ہے۔

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے امسال جاری کردہ تیسری اور چھٹی جماعت کی کتابوں سے دستور کا دیباچہ نکال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
این سی ای آر ٹی نے نصابی کتاب سے متنازعہ سیاسی کارٹون ہٹا دیا
اسکولس کی کشادگی کے پہلے دن بچوں میں نصابی کتب کی تقسیم کی ہدایت: شانتی کماری
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ
پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت

نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) 2020 کے نفاذ کے بعد چھٹی جماعت کے لئے شائع کی گئی نئی نصابی کتب میں سائنس کی کتاب اور ہندی کی کتاب میں دستور کا دیباچہ رکھا گیا تھا۔

لیکن سوشل سائنس کی کتاب میں دیباچہ شائع نہیں کیا گیا ہے اس کتاب میں شہریوں کے بنیادی حقوق اور فرائض بتائے گئے ہیں۔ تیسری جماعت کی ہندی، انگریزی، ریاضی کی نئی کتابوں میں دیباچہ شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ قدیم کتابوں میں شامل تھا۔

انگریزی کی نئی کتاب میں قومی ترانہ شامل کیا گیا ہے جبکہ سنسکرت کی کتاب میں قومی ترانہ اور قومی نغمہ دونوں شامل ہیں جبکہ دستور کا دیباچہ شامل نہیں ہے۔

این سی ای آر ٹی کے شعبہ نصابی مطالعات کے سربراہ پروفیسر رنجنا اروڑہ نے بتایا کہ این سی ای آر ٹی کی نصابی کتب سے دستور کا دیباچہ نکالنے سے متعلق الزامات کھوکلے ہیں۔

پہلی مرتبہ این سی ای آر ٹی دستور ہند کے مختلف پہلوؤں کو بے حد اہمیت دے رہا ہے جن میں دیباچہ، بنیادی فرائض، بنیادی حقوق اور قومی ترانہ تمام شامل ہیں۔ اِن تمام کو مختلف مراحل پر مختلف نصابی کتب میں شامل کیا گیا ہے۔

a3w
a3w