آندھراپردیش

لفٹ گرنے سے 2مزدور ہلاک

مہلوکین کی شناخت،23 سالہ چھوٹو کمار سنگھ اور 24سالہ جتیندر سنگھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ یہ دونوں جھارکھنڈ کے متوطن بتائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو وجئے واڑہ کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

وجئے واڑہ: وجے واڑہ شہر کے قریب ابراہیم پٹنم کے مقام پر ڈاکٹر نرملا ٹاٹا راؤ تھرمل پاور اسٹیشن (این ٹی ٹی پی ایس) میں اتوار کے روز لفٹ گرنے سے دو مزدور ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ لفٹ کاکیبل ٹوٹ گیا۔ اس لفٹ میں تقریباً20ورکرس سوار تھے تاہم بظاہر اوور لوڈنگ کے سبب یہ لفٹ پھنس گئی۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

 دیگر ورکرس کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب رہے مگر اس کے باوجود 2ورکرس اندر پھنسے رہے جس کے نتیجہ میں لفٹ اوپر سے تقریباً70 میٹر کی بلندی سے تیزی سے نیچے گر پڑی جس کے سبب یہ دونوں ورکرس کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں تھرمل پاور اسٹیشن کے بورڈ ہاسپٹل جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

مہلوکین کی شناخت،23 سالہ چھوٹو کمار سنگھ اور 24سالہ جتیندر سنگھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ یہ دونوں جھارکھنڈ کے متوطن بتائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو وجئے واڑہ کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ چند ورکرس نے اس با ت کی شکایت کی کہ اس لفٹ میں صرف10افراد کو لے جانے کی گنجائش ہے مگر حادثہ کے وقت 20 افراد سوار تھے اور اس لفٹ کے ذریعہ بھاری وزنی سامان بھی منتقل کیا جارہا تھا۔