انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کی ویب سیریز دہاڑ، 12 مئی کو ریلیز

اس میں سوناکشی سنہا ایک سخت پولیس افسر کے انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں وجے ورما سوناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویب سیریز ’دہاڑ‘ 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

سوناکشی سنہا او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ ان کی پہلی ویب سیریز ‘دہاڑ’ 12 مئی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سوناکشی، ویب سیریز ‘دہاڑ’ میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔

ایمیزون پرائم اور سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس ویب سیریز کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

اس میں سوناکشی سنہا ایک سخت پولیس افسر کے انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں وجے ورما سوناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

زویا اختر اور ریما کاگتی کی بنائی گئی یہ ویب سیریز ہندوستان کی پہلی ایسی ویب سیریز ہے جسے برلن فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فروری میں اس کے پریمیئر کے بعد اب یہ 12 مئی کو ایمیزون پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔