وائناڈ میں زمین کے نیچے سے آنے والی آوازیں سنیں گئیں
وائناڈ کی عوام 30جولائی کے تباہ کن زمین کھسکنے کے واقعات جن میں 413افراد فوت ہوگئے اور 152ہنوز لاپتہ ہیں۔
تھیرووننتا پورم: وائناڈ کی عوام 30جولائی کے تباہ کن زمین کھسکنے کے واقعات جن میں 413افراد فوت ہوگئے اور 152ہنوز لاپتہ ہیں۔
وائناڈ، پلاکڈ اور کوزی کوڈ کے مخصوص علاقوں میں مقامی افراد کی جانب سے جمعہ کو زمین کے نیچے آنے والی آوازیں سننے کے بعد مخصوص علاقوں می کشیدگی اور خوف پھیل گیا ہے۔
زلزلہ سے متعلق ماہرین نے پریشانی کو خارج از امکان قرار دیا یہ آوازیں جمعہ کو قریب 10:30بجے سنی گئیں۔
وائناڈ میں امبالا ویال کے دیہاتیوں اور اسکول کے بچوں نے آوازیں سنیں اور جھٹکے محسوس کئے اور بھاگ کر سڑکوں پر پہنچ گئے ہیں۔
کوزی کوڈ ضلع میں کودو رنجی میں اسی نوعیت کے واقعات کی رپورٹ دی گئی ہے۔
یہ دو مقامات 50مربع کیلو میٹر کے دائرہ میں واقع ہیں۔پلاکڈ ضلع کی طرح لک بھگ مذکورہ وقت میں ایک جھٹکا محسوس کیا گیا۔
نیشنل سنٹر فار سسمولوجی نے تحقیقات کے بعد کہا کہ یہ زلزلہ نہیں تھا اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔