بین الاقوامی
ریاض میں نئے دھماکوں کی آوزیں
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رہنے والوں نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ انہوں نے نئے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ الزام فوری پڑوسی ملک یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر دھردیاگیا۔
قاہرہ (اے پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رہنے والوں نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ انہوں نے نئے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ الزام فوری پڑوسی ملک یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر دھردیاگیا۔
حوثیوں سے لڑنے والے سعودی فوجی اتحاد نے کہاکہ اس نے ریاض کی طرف آنے والے بلیسٹک میزائل کو مار گرایا۔ کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حوثیوں کی طرف فوری کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا جو سعودی ایرپورٹس‘فوجی تنصیبات اور تیل انفراسٹرکچر کو بار بار نشانہ بنارہے ہیں۔ ریاض کے رہنے والوں شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاگیا کہ انہوں نے تازہ دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔
ایک شہری شمالی ریاض میں رہتاہے جہاں کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ واقع ہے۔ گزشتہ ہفتہ یہ ایرپورٹ کئی مرتبہ حملوں کی زد میں آیا۔ 17 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے۔