تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون اس ہفتہ کے آخر تک سرگرم رہے گا،شدید بارش کا امکان
شمال مغربی خلیج بنگال میں ایک نیا کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے، جس کے اثر سے 16 اگست تک ریاست میں بڑے پیمانہ پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد کی سربراہ ڈاکٹر کے ناگارتنا کے مطابق، بدھ سے جمعہ کے درمیان حیدرآباد میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون اس ہفتہ کے آخر تک سرگرم رہے گا۔
شمال مغربی خلیج بنگال میں ایک نیا کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے، جس کے اثر سے 16 اگست تک ریاست میں بڑے پیمانہ پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد کی سربراہ ڈاکٹر کے ناگارتنا کے مطابق، بدھ سے جمعہ کے درمیان حیدرآباد میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
11 تا 13 اگست کے لیے حیدرآباد سمیت ملگ، نرمل، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، آصف آباد، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ بارش 64.5 ملی میٹر سے 115.5 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے۔
14 تا 17 اگست کے دوران الرٹ کی سطح بڑھا کر نارنجی (آرینج الرٹ ) کر دی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ شدید سے بہت شدید ترین بارش (115.6 ملی میٹر سے 204.5 ملی میٹر) ہو سکتی ہے۔
اس دوران حیدرآباد کے علاوہ عادل آباد، منچریال، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، ملگ، نرمل، نظام آباد، نلگنڈہ، محبوب آباد، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع بھی متاثر ہوں گے۔