حیدرآباد
اسپیکر تلنگانہ اسمبلی نے کے سی آر کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرلیا
اسپیکر گڈم پرساد کمار نے کہا کہ وہ بی آرایس مقننہ پارٹی کو اصل اپوزیشن کے طورپرتسلیم کرتے ہیں کیونکہ وہ 39ارکان رکھنے والی دوسری بڑی پارٹی ہے۔

حیدرآباد:بی آرایس کے صدروسابق وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کو اسمبلی میں اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کے طورپرتسلیم کرلیا۔یہ اعلان انہوں نے ایوان میں کیا۔
اسپیکر گڈم پرساد کمار نے کہا کہ وہ بی آرایس مقننہ پارٹی کو اصل اپوزیشن کے طورپرتسلیم کرتے ہیں کیونکہ وہ 39ارکان رکھنے والی دوسری بڑی پارٹی ہے۔
ساتھ ہی وہ اس پارٹی کے لیڈر کے چندرشیکھرراو کو تلنگانہ کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طورپر تسلیم کرتے ہیں۔اسپیکر کی جانب سے یہ اعلان گورنر کے خطبہ پرتحریک تشکر مباحث سے پہلے کیاگیا۔