حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں جانوروں کو سردی سے بچانے خصوصی انتظامات
سردی شروع ہوتے ہی، یعنی نومبر سے ہی، چڑیا گھر کے حکام بڑے شیروں سے لے کر چھوٹے پرندوں تک تمام جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں خصوصی خوراک دی جا رہی ہے، ان کے پنجروں میں ہیٹرس لگا کر ان کے لئے گرم ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جنگلی جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حیدرآباد کے نہروزولوجیکل پارک نے اس صورتحال میں جنگلی جانوروں کو سردی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
سردی شروع ہوتے ہی، یعنی نومبر سے ہی، چڑیا گھر کے حکام بڑے شیروں سے لے کر چھوٹے پرندوں تک تمام جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں خصوصی خوراک دی جا رہی ہے، ان کے پنجروں میں ہیٹرس لگا کر ان کے لئے گرم ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
فرش پر لکڑی کے تختے بچھائے گئے ہیں تاکہ وہ کنکریٹ کے ٹھنڈے فرش پر نہ سوئیں، جس سے نمونیا کا خطرہ ہوتا ہے۔
پرندوں کے لیے چھتوں پر گرین شیڈ نیٹ ڈالے گئے ہیں اور اندر خشک گھاس بچھائی گئی ہے۔
سانپوں اور دیگر رینگنے والے جانوروں کے لئے ایک کونے میں 100 واٹ کے بلب (ہیٹ لیمپس) لگا کر گرمی فراہم کی جا رہی ہے۔
ہاتھی اورژراف جیسے بڑے جانوروں کے لئے مچھروں سے بچاؤ اور گرمی کے لئے نیم کے پتے جلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔