حیدرآباد

بچوں میں شعور بیداری کے لیے شی ٹیم حیدرآباد کا خصوصی اویرنس پروگرام

اگر تعلیمی اداروں میں — خواہ وہ لڑکیوں کا سیکشن ہو یا لڑکوں کا — کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو گھبرانے کے بجائے فوری طور پر قانون کے مطابق قدم اٹھانا چاہیے

حیدرآباد :  حیدرآباد کی شی ٹیم (SHE Teams) کی جانب سے بچوں اور طالبات میں قانونی شعور، تحفظِ نفس اور سماجی آگہی پیدا کرنے کے مقصد سے آج گورنمنٹ ہائر اسکول دارالشفاء، بہادرپورہ زون، حیدرآباد میں ایک مؤثر اور معلوماتی شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اس پروگرام کی قیادت شی ٹیم حیدرآباد کے ذمہ داران جناب وی۔ سدرشن، جناب گنشور اور محترمہ مونیکا نے کی، جنہوں نے بچوں کو تعلیم کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات، ناگہانی واقعات اور ہراسانی جیسے حساس مسائل کے حوالے سے نہایت سادہ، عملی اور مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم کی۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کو بتایا کہ اگر تعلیمی اداروں میں — خواہ وہ لڑکیوں کا سیکشن ہو یا لڑکوں کا — کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو گھبرانے کے بجائے فوری طور پر قانون کے مطابق قدم اٹھانا چاہیے۔

شی ٹیم کے ارکان نے بچوں کو یہ بھی سمجھایا کہ ایسے مواقع پر اپنے سرپرستوں کو اعتماد میں لینا، تعلیمی ادارے کے ذمہ داران (جیسے مدرسہ میں صدر مدرس، اسکول میں ہیڈ ماسٹر، جونیئر کالج یا ڈگری کالج میں پرنسپل) سے فوری رجوع کرنا انتہائی ضروری ہے، تاکہ مسئلہ بروقت اور قانونی دائرے میں حل ہو سکے۔

پروگرام کے دوران بچوں میں دلچسپی اور سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے عملی مثالوں اور نمائشی انداز کے ذریعے یہ واضح کیا گیا کہ قانون کی پاسداری کیسے کی جائے، مدد کے لیے کن اداروں سے رابطہ کیا جائے اور کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں خاموش رہنے کے بجائے باخبر اور باہمت بن کر آواز کیسے اٹھائی جائے۔

اس شعور بیداری پروگرام کی نگرانی و سرپرستی انچارج صدر مدرس گورنمنٹ ہائر اسکول دارالشفاء

مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشا قادری نے انجام دی، جنہوں نے شی ٹیم کی اس کاوش کو بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے نہایت اہم اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔اس پروگرام کو طلبہ، اساتذہ اور معلمات کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ایسے اویرنس پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ بچوں میں خود اعتمادی، قانونی شعور اور تحفظ کا احساس مضبوط ہو سکے۔