تلنگانہ

تلنگانہ کے میئرس اور میونسپل چیئرمینوں کے لئے مارچ میں خصوصی تربیتی پروگرام

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں جس کا بنیادی مقصد منتخب نمائندوں کو ان کے آئینی فرائض، اختیارات اور عوامی فنڈس کے شفاف و موثر استعمال سے واقف کروانا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ریاست کی تمام بلدیات اور کارپوریشنس کے نو منتخب میئرس، ڈپٹی میئرس، صدورنشین اور نائب صدورنشین کے لئے مارچ کے مہینے میں ایک جامع تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں جس کا بنیادی مقصد منتخب نمائندوں کو ان کے آئینی فرائض، اختیارات اور عوامی فنڈس کے شفاف و موثر استعمال سے واقف کروانا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعہ نمائندوں کو ریاست اور مرکز کی جانب سے جاری مختلف فلاحی اسکیموں کی باریکیوں اور بلدیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے طریقوں کے بارے میں مکمل بیداری فراہم کی جائے گی۔


اس اہم تربیت کا نصاب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ کے ماہرین کی زیرنگرانی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ جدید شہری چیلنجس سے نمٹنے نمائندوں کو تیار کیا جا سکے۔

محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے یہ پروگرام مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان وزیر اعلیٰ کی دستیابی کے بعد کیا جائے گا۔

اس تربیتی سیشن کی ایک خاص بات یہ ہوگی کہ تمام شرکاء کو فیوچر سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ وہ مستقبل کے جدید شہری منصوبوں کا عملی مشاہدہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل میونسپل کمشنروں اور گرام پنچایت کے نمائندوں کے لئے بھی اسی طرح کے تربیتی سیشن منعقد کئے جا چکے ہیں تاکہ نچلی سطح پر حکمرانی کے معیار کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔