انٹرٹینمنٹ

فلم ’’ گڈ لک جیری‘‘ میں بہاری لڑکا کا رول کرنا ایک چیلنج تھا: جھانوی کپور

جھانوی نے کہاکہ بہارکے کسی شخص سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا، لہٰذا زبان و بیان پر بہت محنت کی۔ اس دنیا کو اچھی طرح سمجھنے میں کافی وقت لگا۔اس زبان کو سیکھنے اورسمجھنے میں گنیش میری بہت مدد کی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ فلم گڈ لک جیری میں انھیں بہاری لڑکی کا رول نبھانے میں کافی محنت کرنی پڑی جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم گڈ لک جیری کو لے کر موضوع بحث ہیں۔ جھانوی کپور نے فلم گڈ لک جیری کے لیے بہاری زبان سیکھی ہے۔

 اس فلم میں جھانوی کپور نے ہندوستان کے ایک چھوٹے سے شہر کی ایک سادہ اور معصوم لڑکی جیری کارول ادا کیا ہے۔ جھانوی کپور نے کہا کہ میں گڈ لک جیری میں ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج تھا۔ میں کبھی بہار نہیں گئی۔

 بہارکے کسی شخص سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا، لہٰذا زبان و بیان پر بہت محنت کی۔ اس دنیا کو اچھی طرح سمجھنے میں کافی وقت لگا۔اس زبان کو سیکھنے اورسمجھنے میں گنیش میری بہت مدد کی۔

اہم بات یہ ہے کہ گڈ لک جیری ایک تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ سین نے کی ہے۔ آنند ایل رائے اس کے کو-پروڈیوسر ہیں۔اس فلم میں دیپک ڈوبریال، میتا وششٹ، نیرج سود اور سشانت مین رول میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2018 میں نمائش کی گئی تمل فلم کولاماووکوکیلا کا ریمیک ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 29 جولائی کو ریلیز ہوگی۔